Wed, 11 Dec 2024 18:58:55SO Admin
کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی کانگریس موجودہ سرمائی اجلاس میں قانون سازی کے عمل میں شرکت کرے گی۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:53:34SO Admin
انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں شفافیت اور اعتماد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:41:43SO Admin
کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض لینے والوں میں زیادہ تر نرسیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ افراد تقریباً 700 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہیں کیے ہیں۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:37:18SO Admin
راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اپوزیشن اراکین نے پہلی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے آج کہا کہ پچھلے 72 سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حالات کتنے خراب ہو چکے ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کی جانب سے ایوان چلانے کے طریقے نے اپوزیشن کو عدم
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:05:25SO Admin
پنچم سالی لنگایت طبقے کے مطالبے پر زمرہ 2A کے تحت ریزرویشن دینے کے لیے منگل کے روز بیلگاوی کے سورنا سودھا کے سامنے احتجاج ہوا، جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ احتجاج کرنے والے لوگ پتھراؤ پراتر گئے جس کے بعد پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پنچم سالی لنگایت طبقے کے مذہبی رہنما مرتینجیا سوامی کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بسوان گوڑا پاٹل ینتال سمیت چ
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:43:48SO Admin
چکمگلورو ضلع کے کوپّا میں امّڈی ایسٹیٹ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں گھر کے باہر کھیلنے والی دو بچیاں کنویں میں گر کر فوت ہوگئیں ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:27:48SO Admin
کاروار میں موجود دیش کے اہم ترین بحری اڈہ سی برڈ کے تحفظ کے نقطہ نظر سے بیت کول سے انکولہ تک پیشگی اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق تقریباً 45 کلو میٹر کے علاقے پر ہوگا ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:23:35SO Admin
ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے شامل ہیں ۔ جبکہ اسی مدت کے دوران 47,90,466 بچوں کا جنم بھی ہوا ہے ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:21:00SO Admin
منگل کو مرڈیشورسمندر میں جو چار طالبات غرق ہوکر لاپتہ ہوگئیں تھیں، اُن میں سے ایک کی نعش کل ہی برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ بقیہ تینوں نعشوں کو آج بدھ صبح برآمد کرلیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy