Sat, 24 Sep 2016 19:35:39SO Admin
اعلیٰ ہندوستانی سفارتکار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر مسئلے کوعالمی بنانے کی پاکستان کی کئی ماہ سے چل رہی کوششوں کو عالمی ادارے کے رکن ممالک نے کوئی اہمیت نہیں دی ہے اور وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے بحران پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:29:00SO Admin
چھتیس گڑھ ا سٹیل پلانٹ میں ہوئے ایک دھماکے میں کم از کم سات ملازمین زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔رائے پور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو شکلا نے بتایا کہ واقعہ کل رات تلڈا تھانہ علاقے میں واقع بجرنگ ا سٹیل میں اس وقت ہوا جب ملازمین فرنس کے قریب کام کر رہے تھے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:21:33SO Admin
تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہاں ایک ہسپتال میں داخل ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں رہیں گی۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:16:58SO Admin
انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے سینئر افسر رادھاکرشن کننی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کے نظام کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:13:17SO Admin
بری فوج کے سربراہ، فضائی فوج کے سربراہ اور بحریہ کے نائب سربراہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جموں کشمیر کے اڑی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں اس ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:09:19SO Admin
شمالی کشمیر کے ہندواڑا میں آج کرفیو لگا دیا گیا، جبکہ سری نگر کے تین پولیس تھانہ علاقوں میں کرفیو جاری رہے، جس سے کشمیر وادی میں آج مسلسل 78ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر رہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:03:31SO Admin
کامدھینو لمیٹڈ نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بہار میں ہونے والی ترقی کے پیش نظر ڈیلروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصدسے آگرہ کے ہوٹل جے پی محل میں ڈیلر میٹ کا انعقاد کیا گی۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 18:55:48SO Admin
مرکزی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیرمملکت رام داس اٹھاؤلے نے مطالبہ کیا ہے کہ وڑودرا ہوائی اڈے کا نام آنجہانی راجہ سیاجی راؤ گایکواڑ کے نام پر رکھا جائے جنہوں نے سال 1875سے 1939تک بڑودہ کی ریاست پر حکومت کی تھی۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 18:47:18SO Admin
حال ہی میں اڑی دہشت گرد انہ حملے میں18جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بگڑتے تعلقات کی روشنی میں کانگریس نے آج کہاکہ حکومت کو مشکلات والے وادی میں امن وعام حالات کی بحالی پرزوردیناچاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy