Mon, 16 Dec 2024 18:51:47Office Staff
گوتم بدھ نگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو لکسر جیل میں قید کر دیا گیا ہے اور ان کی رہائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ ان کسانوں میں سکھبیر خلیفہ سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین نے اتوار کے روز ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اگر 22 دسمبر تک کسانوں کو رہا نہ کیا گیا تو 23 دسمبر کو، جو چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کا دن ہے، کوئی بڑا قدم اٹھایا جائے گا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:46:44Office Staff
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے جونیئر ڈاکٹروں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیٹ پی جی 2024 کے لیے کٹ آف کی حد کم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں پی جی کی متعدد سیٹیں خالی ہیں اور اس سے نہ صرف تعلیم کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ صحت کے شعبے میں ماہر افراد کی کمی بھی بڑھ رہی ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:09:32Office Staff
اتر پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان (ایم ایل سیز) نے سنبھل میں پیش آنے والے تشدد کے خلاف اسمبلی کمپلیکس کے باہر مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:05:08Office Staff
دہلی-این سی آر میں سردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ پیر کی صبح ہلکے کوہرے نے شہر کو ڈھانپے رکھا، جبکہ محکمہ موسمیات نے منگل سے گھنے کوہرے اور سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ منگل سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی، جس کے باعث کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 12:30:15Office Staff
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو، جنہوں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں متنازع بیان دیا تھا، جلد سپریم کورٹ کالجیئم کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے بیانات سے متعلق خبروں پر 10 دسمبر کو نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 10:48:02Office Staff
آئین ہند کے ۷۵؍ سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں منعقدہ ۲؍ روزہ بحث کے دوران اپوزیشن نے موجودہ حالات میں آئین اور آئینی اصولوں کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی اور مودی حکومت کے طرز عمل کو بے نقاب کیا۔ اس بحث کو ملک کے سیکولر دانشوروں اور سماجی کارکنان نے بھرپور سراہا۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے شاہین باغ احتجاج کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے آئین کو مرکزی بیانیہ کا حصہ بن
View more
Mon, 16 Dec 2024 10:32:13Office Staff
دنیا کے معروف طبلہ نواز اور پدم وبھوشن سے سرفراز استاد ذاکر حسین کا انتقال امریکہ کے سان فرانسسکو میں ہو گیا۔ 73 سالہ استاد کافی عرصے سے علیل تھے اور سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ اسپتال کے ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 10:24:30Office Staff
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں اتوار کو کابینہ میں توسیع کی گئی، جس میں 39 وزراء نے عہدے کا حلف لیا۔ ان میں 33 کابینہ کے وزراء اور 6 ریاستی وزراء شامل ہیں۔ یہ تقریب مہاراشٹر کی ذیلی دارالحکومت ناگپور میں منعقد ہوئی۔ اس توسیع کے بعد کابینہ میں مجموعی طور پر وزراء کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ بی جے پی کو 19 وزارتیں، ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیوسینا کو 11، اور اجیت پوار کے این سی پی دھ
View more
Sun, 15 Dec 2024 18:53:50Office Staff
ای وی ایم کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کے تحت سنیچر کو مراٹھی پترکار سنگھ ہال میں ای وی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ عنوان پر عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مقررین نے سوالات کی بوچھاروکرتے ہوئے ای وی ایم، الیکشن کمیشن اور مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور عوام کو میدان میں آنے کی دعوت دی۔اس میٹنگ میں ای وی ایم میں کس طرح چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے، ٹیکنیکل ماہرین نے اسے عملی طور پر سمجھایا۔ اس کا ا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy