Mon, 08 May 2017 11:12:19SO Admin
جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مارک مشرق وْسطیٰ کے دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ شب انہوں نے اسرائیلی صدرریووین ریولِن سے یروشلم کی ایک مارکیٹ میں غیر رسمی ملاقات بھی کی۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:02:05SO Admin
تہران میں مشہور ایرانی ڈائریکٹر اور اپوزیشن شخصیت محمد نوری زادنے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد اورحسن نصر اللہ کوقاتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ القاعدہ ، داعش اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کا ظہور شیعیت برآمد کرنے کی اْس پالیسی کا نتیجہ ہے جو ایران میں حکمراں نظام نے اپنائی ہوئی ہے۔نو
View more
Sun, 07 May 2017 19:55:12SO Admin
بنگلہ دیش میں آج اتوار کے روز انسداد دہشت گردی فورس کی طرف سے کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی ملک کے مغربی ضلع جھینیدا کے ایک گاؤں میں کی گئی۔
View more
Sun, 07 May 2017 19:49:48SO Admin
فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ رائے شماری بڑے شہروں میں رات آٹھ بجے جبکہ دیگر علاقوں میں شام سات بجے تک جاری رہے گی۔فرانس کے تقریباً 46 ملین اہل ووٹرز آج فیصلہ کر رہے ہیں کہ ملک کی اگلی صدر عوامیت پسند خاتون سیاست دان مارین لے پین ہوں گی یا پھر یہ ذمہ داری لبرل اور یورپی یونین کے حامی آزاد امیدوار ایمانوئل ماکروں کو سونپی جائے۔
View more
Sun, 07 May 2017 19:46:06SO Admin
مغربی افریقی ملک گِنی میں ایک مسافر بس کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 07 May 2017 19:06:25SO Admin
یمن کی سرکاری فوج نے سرحدی گورنری الجوف میں واقع العقبہ پہاڑی سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نیز صراوح کے علاقے میں بھی باغی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بھی شدید گولا باری کی اطلاعات ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جبل المجد میں تعینات انقلابی فوجی بڑے محاصرے میں ہیں۔
View more
Sun, 07 May 2017 18:10:52SO Admin
افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک کے شمال مشرقی صوبہ قندوزمیں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں شہری گھر بار چھوڑنے پرمجبورہوچکے ہیں۔ یہ بات نارویجیئن ریفیوجی کونسل کی طرف سے آج اتوار کے روز بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 07 May 2017 18:01:52SO Admin
شمالی جرمن صوبے شلیسوِگ ہولسٹائن میں آج صوبائی پارلیمان کاانتخاب جاری ہے۔ صوبے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط حکومت کے دوبارہ کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔قبل از انتخابات آخری جائزے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی)، ماحول دہست گرین پارٹی اور جنوبی شلیسوِگ ہولسٹائن کے ووٹرز نامی جماعت ( ایس ایس ڈبلیو) کی مخلوط حکومت اس مرتبہ اپنی اکثریت کھو سکتی ہے۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:54:53SO Admin
عام آدمی پارٹی (آپ) کے ترجمان سنجے سنگھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر دہشت گردی اور نکسل واد کے بجائے ’’آپ‘‘ کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ غیر ملکی چندے کے نام پر مرکز اس پارٹی کو ہراساں کر رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy