Sun, 09 Apr 2017 18:04:05SO Admin
شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیاہے۔کارل ونسن سٹرائیک گروپ نامی بحری بیڑہ ایک طیارہ بردار جہاز اور دوسرے جنگی جہازوں پر مبنی بیڑہ ہے۔
View more
Sat, 08 Apr 2017 21:18:38SO Admin
بابری مسجدپرسبرامنیم سوامی کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈروں کی اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔اورکورٹ کے مشورہ کامطلب یہ نکالاجارہاہے کہ عدالت نے باہرمعاملہ حل کرنے کوکہاہے تواب مندرہی واحدمتبادل ہے ۔ایساتاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے اورزورزبردستی تک کی بات کہی جارہی ہے۔ آبی وسائل کی مرکزی وزیر اومابھارتی نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کسی ایک ریاست کا معاملہ نہیں ہے۔
View more
Sat, 08 Apr 2017 21:07:02SO Admin
دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان تکرارجاری ہے۔نئے معاملہ میں بی جے پی نے اروندکیجریوال پر عوام کے پیسے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ہفتہ کو بی جے پی نے کچھ کیٹرنگ بل میڈیا میں جاری کرکے دعویٰ کیا کہ اروندکیجریوال نے 11اور 12فروری 2016کو اپنے گھر میں پارٹی دی تھی، اس میں جوکھاناکھلایاگیا تھا وہ تقریباََ 12000روپے فی پلیٹ کاتھا۔
View more
Sat, 08 Apr 2017 20:55:11SO Admin
ہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے عام آدمی پارٹی کادفترواپس لئے جانے پرسوال اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ان کی پارٹی کودفتردیاگیاتھا۔کیجریوال نے تلخ اندازمیں کہاکہ اگرچہ ہم آفس چھین لیں، ہم سڑک سے بھی کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی بری طرح بوکھلا گئی ہے اورجھوٹے الزام لگا رہی ہے۔دراصل لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا الاٹمنٹ منسوخ کرکے عام آدمی پارٹی اور
View more
Sat, 08 Apr 2017 20:24:39SO Admin
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رام نومی کی ریلی میں ہتھیارلے کرشامل ہونے والے بی جے پی لیڈروں پر حملہ بولتے ہوئے انہیں سخت وارننگ دی۔ممتابنرجی نے کہاکہ وہ سیاستداں جو عبادت کے نام پر ہتھیار لے کر گھوم رہے ہیں، وہ سچی بھارتی ثقافت سے بے خبرہیں۔انہوں نے زوردے کر کہا کہ سیاست اور مذہب کو انوائسز نہیں کیا جانا چاہئے۔ممتابنرجی نے آسنسول میں ایک اجتماع کے دوران مغربی بردوان کوریاست کا23واں ضلع ق
View more
Sat, 08 Apr 2017 20:15:25SO Admin
آسٹریلیا کے کرکٹ کھلاڑی میدان میں چھینٹا کشی کے معاملے میں سب آگے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ختم ہوئی ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران کئی بار تنازعہ کی صورت دیکھنے کو ملی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تنازع کے کئی لمحے آئے لیکن آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اس زبانی جنگ کے باوجود وہ اورٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی اب بھی اچھے دوست ہیں۔
View more
Sat, 08 Apr 2017 20:10:22SO Admin
لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے تحت مہاراشٹر کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو سالانہ مالی امداد ملے گی۔ بی سی سی آئی میں منتظمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سالانہ گرانٹ کی حقدار بننے والا وی سی اے پہلی ریاستی یونین ہے۔ یہی نہیں جن ریاستی ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کا اہتمام کیا ہے ان سے بھی کہا گیا ہے کہ اخراجات کی مکمل تفصیل دیں تاکہ 24 مارچ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ان کی ادائیگی کی جا سکے۔
View more
Sat, 08 Apr 2017 19:58:24SO Admin
یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ انہوں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی وہ پاکستان کیلئے کھلی اور ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری ہو گی اور کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی سے جیت دلا سکوں۔تفصیلات کے مطابق یونس خان نے پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد
View more
Sat, 08 Apr 2017 19:43:36SO Admin
وزیر اعظم نوازشریف اور امام کعبہ شیخ صالح بن محمد طالب کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف اور پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد طالب کی ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے ان کی پاکستان آمد کو باعث برکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی عوام ایک دوسرے کو اختر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy