ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    بھوپتی نے پیس معاملے میں دیا جواب

    بھوپتی نے پیس معاملے میں دیا جواب

    Mon, 10 Apr 2017 19:16:46  SO Admin
    ڈیوس کپ کے لئے ہندوستان کے کپتان مہیش بھوپتی نے کہا کہ ٹیم سے لینڈر پیس کو باہر رکھنے کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیس کا بنگلور میں مقابلے کے درمیان سے ہی چلا جانا نہیں رکھے جانے کی ایک بڑی وجہ بنی۔ازبکستان کے خلاف ہندوستان کے ڈیوس کپ میچ کے بعد بھوپتی نیپیس کے ساتھ پانچ مارچ کی واٹس ایپ پر ہوئی باتوں کو فیس بک پر عوامی کر دیا تھا، جس میں بھوپتی پیس سے کہہ رہے ہیں کہ
    امریکہ کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا آسٹریلیا 

    امریکہ کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا آسٹریلیا 

    Mon, 10 Apr 2017 18:39:43  SO Admin
    سٹار کھلاڑی نک کرجیوس کی شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل مقابلے میں امریکہ کو 3۔2 سے شکست دی۔کرجیوس نے 25 ویں عالمی ترجیح سیم کویری کو برعکس سنگل میچ میں 7۔6 (7۔4)، 6۔3، 6۔4 سے شکست دے کر آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں مقام دلایا۔ کویری پرکرجیوس کی فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3۔1 سے برتری حاصل کرلی۔
    دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا یا

    دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا یا

    Mon, 10 Apr 2017 18:31:00  SO Admin
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 74 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن اس کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے دو کھلاڑیوں نرس اور ہولڈر نے بہت کوشش کی کہ میچ کسی طرح ان کے ہاتھ سے نہ نکلے لیکن باقی بیٹسمین اس کوشش میں بری طرح ناکام رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر اور نرس جب تک کریز پر رہے اسکور میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا۔
    تلخ کلامی کا جواب مسکراہٹ سے دینے والی مسلم لڑکی،سوشل میڈیاپروائرل

    تلخ کلامی کا جواب مسکراہٹ سے دینے والی مسلم لڑکی،سوشل میڈیاپروائرل

    Mon, 10 Apr 2017 18:23:42  SO Admin
    برطانیہ میں انگلش ڈیفنس لیگ (ای ڈی ایل) کے مظاہرین کے سامنے مسکراتی ہوئی ایک مسلم خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔وائرل تصویر والی خاتون صفیہ خان نے بتایا ہے کہ یہ تصویر برمنگھم میں اس وقت لی گئی جب وہ مظاہرین کے درمیان گھری ایک لڑکی کا دفاع کرنے کے لیے زطاہرین کے درمیان میں آ گئیں۔
    خامنہ ای کے قریبی معتمد، سخت گیر رئیسی بھی صدارتی امیدوار

    خامنہ ای کے قریبی معتمد، سخت گیر رئیسی بھی صدارتی امیدوار

    Mon, 10 Apr 2017 18:16:02  SO Admin
    ایران میں مئی میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ملکی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی معتمد اور سخت گیر مذہبی رہنما ابراہیم رئیسی بھی امیدوار ہوں گے۔ سخت گیر حلقوں کے بقول رئیسی حسن روحانی کے مناسب حریف ثابت ہوں گے۔ملکی دارالحکومت تہران سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے بتایا ہے کہ ابراہیم رئیسی، جو آیت اللہ علی خامنہ ای کے بہت قر
    ملائیشیا: گینڈوں کے 18 سینگوں کی اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ملائیشیا: گینڈوں کے 18 سینگوں کی اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    Mon, 10 Apr 2017 17:53:57  SO Admin
    ملائیشیائی حکام نے افریقی ملک موزمبیق سے اسمگل کیے جانے والیگینڈوں کے اٹھارہ سینگوں کو اندرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کوالالم پور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قبضے میں لیے گئے سینگ لکڑی کے ایک بڑے صندوق میں رکھے ہوئے تھے۔ ان کا وزن اکاون کلوگرام سے زائد اور مالیت اکتیس ملین ڈالر کے مساوی ہے۔
    ناجائز ادائیگیاں: آسٹریلوی وہیٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کو سزا

    ناجائز ادائیگیاں: آسٹریلوی وہیٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کو سزا

    Mon, 10 Apr 2017 17:49:38  SO Admin
    سٹریلیا کی ایک عدالت نے ’آسٹریلین وہیٹ بورڈ‘ کے سابق چیئرمین ٹریوَر فلوگے کو ماضی میں صدام حسین کی حکومت کو بڑے پیمانے پر ناجائز ادائیگیوں کے جرم میں 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر کے برابر جرمانہ سنا دیا ہے۔آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ’آسٹریلین وہیٹ بورڈ‘ کے سابق چیئرمین ٹریوَر فلوگے کو پچاس ہزار آسٹریلوی ڈالر کے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ برس تک کسی بھی کارپوریشن کی سربراہی نہیں کر سکتے۔
    تین فلپائنی سکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

    تین فلپائنی سکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

    Mon, 10 Apr 2017 17:39:12  SO Admin
    جنوبی فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ملکی فوج کے تین اہلکار مارے گئے ہیں۔ فلپائنی فوج کے علاقائی کمانڈر کے مطابق گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ یہ جھڑپ دارالحکومت منیلا سے 900 کلومیٹر دور باسیلان صوبے کے سْومی سِپ نامی قصبے میں ہوئی۔ اس جھڑپ میں گیارہ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔
    خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والے افغان مہاجرین گرفتار

    خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والے افغان مہاجرین گرفتار

    Mon, 10 Apr 2017 17:34:24  SO Admin
    یونانی پولیس نے دو افغان تارکین وطن کو ایک مہاجر کیمپ سے حراست میں لے لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے دو خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ان دو افغان تارکین وطن نے اپنی ہی مہاجر بستی میں مقیم دو خواتین کو جبری طور پر جسم فروشی کے دھندے پر لگایا تھا۔ پولیس نے ان دونوں تارکین وطن کو ہفتے کی شب گرفتار کیا تھا، تاہم پولیس نے یہ گرفتاریاں اتوار کی شب ظاہر کیں۔بتایا گیا ہے کہ ان د