Mon, 27 Mar 2017 20:03:25SO Admin
جموں و کشمیر میں مشتعل بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی طرف سے استعمال میں لائی جا رہی پیلیٹ گن پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکز نے کہا کہ وہ بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے پیلیٹ گن کے بجائے کسی دیگر موثر ذریعے پر غور کرے کیونکہ یہاں بات زندگی اور موت سے منسلک ہے، تاہم مرکزی حکومت نے پیلیٹ گن کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خود مختاری اور سالمیت داؤ پر ہے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:42:23SO Admin
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے ،آپ نے اپنے دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ اخلاق کا اعلی نمونہ پیش کیا ،اسی لئے قرآن میں کہاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلی مراتب پر فائز تھے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں سب سے زیادہ اخلاقی انحطاط پایاجاتاہے اور کردار وکیریکٹر کے اعتبارسے یہ قوم سب سے زیادہ بدنام ہے ،ان خیالات کا ظہار گذشتہ شب ناگلو
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:32:18SO Admin
برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک اور کپتان سرفراز بلترتب 38 اور چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:21:28SO Admin
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن اور اڑیسہ حکومت نے آج سرکاری طور پر تصدیق کی کہ مردوں کا ورلڈ لیگ فائنل 2017 اور مرد ورلڈ کپ 2018 کا انعقاد یہاں کیا جائے گا۔کلنگااسٹیڈیم ہاکی کے دو بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:16:06SO Admin
آسٹریلیا کے سابق بلے باز بریڈ ہاج نے عجیب سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ میں نہیں کھیلنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اگلے ماہ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے خود کو بچا کر رکھ رہے ہیں۔ہاج آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کے کوچ ہیں۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:07:30SO Admin
مڈل آرڈر بلے باز منیش پانڈے اور شکھر دھون نے یہاں شاندار اننگز کھیل کر چمپئنز ٹرافی کے لئے منتخب کی جانے والی ٹیم انڈیا کے لئے اپنا دعوی پیش کیا ہے۔ جہاں منیش پانڈے نے 104 رنز (110 گیند، پانچ چوکے، چار چھکے) کی بہترین اننگز کھیلی، وہیں شکھر دھون نے 50 رنز (48 گیند، چھ چوکے، دو چھکے) بنائے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:51:27SO Admin
کپتان کین ولیمسن (ناٹ آووٹ 148) کی شاندار سنچری کے دم پر نیوزی لینڈ کی ٹیم یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مضبوط حالت میں پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے سیڈون پارک میں ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن پیر کو اسٹمپ اکھڑنے تک جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنا لیے ہیں۔ ولیمسن اور مشیل سیٹنر 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ پر سات رنز کی
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:45:50SO Admin
بارڈر۔گواسکر ٹرافی پر قبضے کو لے کر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے چار میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا نے اپنی گرفت کافی مضبوط کر لی ہے۔ پہلے دو دن دونوں ٹیموں کے درمیان زور دار جدوجہد دیکھنے کو ملی لیکن تیسرے دن کے کھیل میں ٹیم انڈیا پوری طرح حاوی نظر آئی۔ ایسا آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے کرشمائی کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:31:37SO Admin
سوشل میڈیا پر اسلام کے بارے میں گستاخانہ مواد کی مبینہ اشاعت کے خلاف اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy