ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارٹی عہدیدارمیں ڈی ایم کے نے کی تبدیلی، کئی عہدیداروں کو کیا گیا معزول

پارٹی عہدیدارمیں ڈی ایم کے نے کی تبدیلی، کئی عہدیداروں کو کیا گیا معزول

Tue, 28 Jun 2016 17:50:58  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 28جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انتخابات کے بعد پارٹی عہدیداروں کو تبدیل کرنے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ایم نے آج نگاپٹنم کے سابق ایم پی اے کے یس وجین کو پارٹی کے ضلع سیکریٹری کے عہدے سے ہٹادیاگیا۔ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل، کے انبجھاگن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وجین کو نگاپٹنم جنوبی ضلع سیکرٹری کے عہدے سے آزاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جگہ این گوتمن لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگاپٹم مغربی کے ضلع سیکرٹری پی کلیان اور توتکورن مغربی کے ضلع سیکریٹری کے راجارام کو بھی عہدے سے ہٹایاجا رہا ہے۔ان کی جگہ بالترتیب ینیم مروگن اور اے سبرامنیم لے رہے ہیں۔پارٹی جنرل سکریٹری نے اس تبدیلی کا سبب متعلقہ یونٹس میں پارٹی معاملات کو حوصلہ افزاء بتایا اور مقامی لیڈران سے گزارش کی کہ وہ نئے عہدیداروں کاتعاون کریں۔ڈی ایم کے 16مئی کو ہوئے اسمبلی انتخابات اپنی دیرینہ حریف انا ڈی ایم کے سے ہار گئی تھی لیکن اس نے اسمبلی میں اپنی طاقت بڑھا کر89ارکان کی کر لی جو 2011میں صرف 23تھے اور وہ اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی۔


Share: