پورٹ آف سپین،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو نے کیریبین پریمیئر لیگ میں پانچویں وکٹ کے لئے 150رن کی شراکت کرکے ٹی 20کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔اس جوڑی نے بارباڈوس ٹراڈیٹس کے خلاف ترنباگو نائٹ رائڈرس کے لئے 92گیند میں یہ میچ فاتح شرکت نبھائی۔آملہ نے 54گیندوں میں 81رن کی اننگز کھیلی، انہوں نے محض 42گیندوں میں نصف سنچری لگائی۔براوو نے ناقابل شکست 66رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے چار چھکے لگائے۔ٹرینیڈاڈ نے 20اوور میں پانچ وکٹ پر 170رنز بنائے تھے اور اس کے بعد بارباڈوس کو آٹھ وکٹ پر 159رن کے اسکور پر روک کر 11رنز سے جیت درج کی۔اس سے پہلے ٹی 20کرکٹ میں پانچویں وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ یوگیش ٹکاوالے اور سایراج بہتلے کے درمیان تھا، جنہوں نے 2007میں انڈین پریمیئر لیگ میں 149رنز بنائے تھے۔