ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ا رون جیٹلی نے امریندراورآپ کونشانہ بنایا

ا رون جیٹلی نے امریندراورآپ کونشانہ بنایا

Mon, 20 Jun 2016 11:44:38  SO Admin   S.O. News Service

بھٹنڈا19جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج پنجاب کانگریس کے سربراہ امرندر سنگھ پر ان کے خاندان کے مبینہ غیر ملکی اکاؤنٹس کولے کرحملہ بولا۔ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو ان کے مطابق حکومت چلانے سے زیادہ تنازعہ پیدا کرنے میں دلچسپی رہتی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت ملک ترقی کی راہ پر سختی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ملک میں مسلسل سکڑتی جا رہی ہے۔امریندر نے جیٹلی پر ان اور ان کے خاندان کو نشانہ بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا اور ان پر لگے الزامات کو ثابت کرنے کا چیلنج بھی دیاتھا۔جیٹلی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کچھ اور ہی بیان کر رہے ہیں۔جیٹلی نے این ڈی اے حکومت کے اقتدار میں دو سال مکمل ہونے کے موقع پر پنجاب کے مالوا علاقے میں یہاں ’’وکاس تہوار‘‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یاد آ رہا ہے کہ جب 2002میں پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں حکومت تھی تو وہ بادل خاندان کے خلاف کہانیاں بنا کرتے تھے۔وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ان کے پاس آسٹریلیا میں زمین ہے، امریکہ میں پٹرول پمپ ہیں اوردیگر الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔انہوں نے جو الزام لگائے وہ اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے لیکن ہمیں کیپٹن صاحب کے خاندان کے اکاؤنٹ ملے ہیں۔وزیر خزانہ نے امریندر پر یہ دعویٰ کرنے کیلئے بھی حملہ کیا کہ ان کے خاندان کوغلط طورپرپھنسایا گیا ہے۔


Share: