ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اپوزیشن نے شرافت کی حدیں پار کیں، نجی حملہ ناقابل قبول:ممتابنرجی

اپوزیشن نے شرافت کی حدیں پار کیں، نجی حملہ ناقابل قبول:ممتابنرجی

Sat, 25 Jun 2016 11:33:20  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ، 24جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہا کہ حزب اختلاف نے ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اورتوہین آمیزمہم چلاکرشرافت کی حدیں پارکر دی ہیں جبکہ انہوں نے کانگریس یا سی پی ایم کی اعلیٰ قیادت پرکبھی ذاتی حملہ نہیں کیا۔کانگریس کے لیڈر عبدالمنان نے ایوان کے اندروزیراعلیٰ کے خلاف مبینہ طورپرکچھ قابل اعتراض بیان دیاتھا، جنہیں صدر نے ہٹادیاتھا۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی حملے کرنے پر یقین نہیں رکھتی اور سیاست میں شرافت کی ایک حد ہونی چاہئے،آپ نے کئی طریقوں سے مجھ پر ذاتی طور پر حملے کئے ہیں۔ممتا نے کہا کہ کیونکہ ہم کچھ معاملات پر آپ کے خلاف ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوا کہ میں سونیا جی یا راہل گاندھی پر حملہ کروں گی، یہ میری شرافت ہے،اسی طرح میں نے بدھا دیب بھٹاچاریہ یاجیوتی با بو پر ذاتی حملہ نہیں کیا۔


Share: