بھوپال 26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ چین کی طرف سے جوہری سپلائر گروپ(این ایس جی)کی رکنیت حاصل کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کی پرزور مخالفت کرنے کے بعد بھی اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کیلئے چین کے ساتھ مذاکرات جاری رہنی چاہئے۔چھ روزہ چین سفر سے واپس آنے کے بعد چوہان نے یہاں صحافیوں کو بتایاکہ چین کے ساتھ مذاکرات جاری رہنی چاہئے۔دونوں ممالک کے اپنے اپنے قومی مفادات ہیں۔چوہان نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مذاکرات جاری رہنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے این ایس جی میں داخلے کے لئے تمام کوششیں کیں۔بدقسمتی سے، ہندوستان این ایس جی کا رکن نہیں بن سکا۔چوہان نے کہاکہ اپنے چین کے دورے کے دوران انہیں لگا کہ کاروبار کے مواقع کی وجہ سے چین کے لوگ بھارت کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کو لے کر فکر مندہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اور چین کی حکومت سماجی علاقے میں ایک جیسا کام کرتے ہیں۔جیسے غریبوں کے مفادمیں۔اپنے چین کے سفر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے چوہان نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو جب مدھیہ پردیش کی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ریاست کو لے کر دلچسپی ظاہر کی۔