ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / برسلز:پولیس چھاپے، 12مشتبہ دہشت گرد گرفتار

برسلز:پولیس چھاپے، 12مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Sun, 19 Jun 2016 18:26:14  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن ،19جون؍(آئی این ایس انڈیا)بلجیم کی پولیس نے جمعے کی شام گئے سے ہفتے کی صبح تک ملک بھر کے درجنوں گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران 12مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔یہ بات بلجیم کے وفاقی دفترِ استغاثہ نے ایک بیان میں کہی ہے۔دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے زیادہ تر برسلز کے اندر اور قرب و جوار کی 16میونسپلٹو کی حدود میں واقع گھروں کی تلاشی لی، اور تفتیش کے لیے 40افراد کو حراست میں لیا۔ اِن زیرِ حراست مشتبہ افراد میں سے ٓآخر کار12کو گرفتار کرلیا گیا۔بیان کے مطابق، پولیس چھاپوں کے دوران کوئی قابلِ ذکر واقع پیش نہیں آیا۔ملک بھر میں ابھی تک دہشت گردی کا انتباہ نافذ ہے، جس کا اعلان اُس وقت کیا گیا جب مارچ میں برسلز کے ہوائی اڈے اور سب وے نظام پر حملہ ہوا، جس میں 32افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ دونوں اداروں نے کئی دِنوں تک کام بند کر رکھا تھا۔


Share: