حیدرآباد، 19؍جون(ایس اونیو/آئی این ایس انڈیا )تلنگانہ بی جے پی اکائی کے صدر کے لکشمن نے کہا کہ حکمران ٹی آر ایس، کانگریس اور ٹی ڈی پی کے برعکس، بی جے پی ریاست میں فرقہ پرست ایم آئی ایم اور دیگر جماعتوں سے تنہا مقابلہ کر سکتی ہے۔لکشمن نے کہاکہ بی جے پی ایم آئی ایم کے خلاف اکیلے لڑ سکتی ہے۔جہاں کہیں بھی ٹی آر ایس، کانگریس یا دیگر پارٹیاں اقتدار میں ہیں وہ اقتدار کو ایم آئی ایم کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔تلنگانہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صرف بی جے پی ہی ایم آئی ایم کی اس فرقہ وارانہ اور تقسیم کی سیاست کے خلاف لڑ سکتی ہے جو نہ تو ٹی آر ایس، نہ ہی کانگریس اور نہ ہی ٹی ڈی پی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم ریاست کے قیام کی مخالف تھی اور اب ٹی آر ایس اسے اپنا فطری اتحادی بتاتی ہے۔لکشمن نے میڈیا سے کہاکہ اب ٹی آر ایس ایم آئی ایم کے بہت قریب ہے۔وہ اسے اپنا فطری اتحادی بتاتی ہے۔تلنگانہ کے لوگ حیران ہیں ۔یہ تلنگانہ مخالف پارٹی ہے۔اس نے تلنگانہ کے قیام کے خلاف جنگ لڑی۔یہ تلنگانہ کے تشکیل میں رکاوٹ بن کر کھڑ ی رہی۔انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو کیا بات ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی اور ان کی پارٹی کے قریب لے کر آئی۔یہ ووٹ بینک کی سیاست ہے یا یہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے ہے، لوگ یہ بات سمجھ سکتے ہیں۔