ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی سی سی آئی کا نام تبدیل کرنے کی تیاری، انوراگ ٹھاکر نے رکھی تجویز

بی سی سی آئی کا نام تبدیل کرنے کی تیاری، انوراگ ٹھاکر نے رکھی تجویز

Sun, 26 Jun 2016 11:55:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بورڈآف کنٹرول آف کرٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی)جلد ہی ایک نئے نام سے جانا جائے گا۔بی سی سی آئی کا نیا نام ملک میں کرکٹ کے مداح طے کریں گے۔نام تبدیل کرنے کی تجویز بورڈ کے نئے صدر انوراگ ٹھاکر نے دھرم شالہ میں ہوئی بی سی سی آئی کی سالانہ میٹنگ میں رکھی ہے۔ٹھاکر نے کہا کہ میں نے نام تبدیل کرنے کا مشورہ اجلاس میں دیا ہے،میرے خیال سے’’ کنٹرول‘‘ کی جگہ’’ کیئر‘‘ لفظ ہونا چاہئے،ہم کنٹرول کی جگہ کیئر رکھ کر دکھانا چاہتے ہیں کہ ہمیں شائقین، کھلاڑی، کوچ، سلیکٹر اور جو بھی ہم سے منسلک ہیں اس کی ہم فکر کرتے ہیں۔سن 1928میں بورڈ کے قیام کے وقت اس کا بی سی سی آئی کا نام رکھا گیا تھا۔بورڈ کے اجلاس میں بہت سے ارکان نے صدر کی تجویز کی حمایت کی لیکن کچھ پرانے رکن نام تبدیل کرنے کی تجویز سے متفق نہیں نظر آئے،فی الحال صدر نے نام تبدیل کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر بحث آگے بورڈ اجلاس میں لیا جائے گا۔


Share: