ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تین گھنٹے کی حراست کے بعد دہلی کے نائب و زیراعلیٰ منیش سسودیاسمیت 52ممبران اسمبلی کی رہائی

تین گھنٹے کی حراست کے بعد دہلی کے نائب و زیراعلیٰ منیش سسودیاسمیت 52ممبران اسمبلی کی رہائی

Sun, 26 Jun 2016 17:46:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم مودی کے سامنے سرینڈر کرنے جا رہے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور آپ کے ممبران اسمبلی کو تغلق روڈکے قریب پولیس نے حراست میں لے لیا۔تاہم تین گھنٹے کے بعدپولیس نے سسودیا سمیت تمام52ممبران اسمبلی کوچھوڑ دیا۔تغلق روڈ پر جب منیش سسودیا اور آپ کو ممبران اسمبلی کو پولیس نے روکا تو سسودیا نے پولیس سے کہا کہ ہمارا میسج پی ایم مودی تک پہنچا دیں۔منیش سسودیا کے خلاف غازی پور تھانے میں ہفتہ کو شکایت درج ہوئی ہے۔پھل اور سبزی منڈی کے وزیر اور دوسرے لوگوں نے سسودیا کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔شکایت میں الزام ہے کہ نائب وزیراعلیٰ نے کاروباریوں کو دھمکایا۔عام آدمی پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی 7 ارسیار جاکر دہلی پولیس کی طرف سے فرضی معاملات میں ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے تھے. پارٹی کا خیال ہے کہ پی ایم او کے اشارے پر فرضی مقدمات میں پولیس کی طرف سے ممبران اسمبلی کو پریشان کیا جا رہا ہے۔7ریس کورس روڈ جانے سے پہلے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو اپنے گھر ملاقات کیلئے بلایا۔میٹنگ میں کپل مشرا، گوپال رائے، ستیندر جین سمیت کئی رکن اسمبلی کیجریوال کے گھر پہنچے۔منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ وہ غازی پور منڈی میں سرپرائز اسپیکشن کے لئے گئے تو وہاں انہوں نے غیر قانونی کاروبار چلا رہے لوگوں کو دیکھا۔غیر قانونی کاروبار چلا رہے کچھ لوگوں نے ان کے خلاف دھمکی دینے کی شکایت کرا دی۔آج میں غازی پورمنڈی میں سرپراذ اسپیکشن کیلئے گئے تو وہاں غیر قانونی کاروبار چلا رہے کچھ لوگوں نے میرے خلاف دھمکی دینے کی شکایت کرا دی۔نائب وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مودی جی کل میرے خلاف رنگداری،تشدد، لڑکی سے چھیڑنے جیسے الزامات میں بدلواکرمجھے بھی گرفتار کرنے کا انتظام کر لیں گے۔


Share: