ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جبل جالس پر باغیوں کی چڑھائی مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش

جبل جالس پر باغیوں کی چڑھائی مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش

Thu, 23 Jun 2016 18:18:44  SO Admin   S.O. News Service

یو این مندوب کا فریقین پر جنگ بندی پر قائم رہنے پر زور

کویت سٹی،23جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت میں یمن کے بحران کے حل کے سلسلے جاری مذاکرات کے جلو میں یمن میں باغیوں نے جبل جالس کے مقام پر ایک نیا حملہ کردیا ہے جس پر اقوام متحدہ کے امن مندوب ولد الشیخ احمد کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جبل جالس پر باغیوں کی چڑھائی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔جبل جالس پر باغیوں کی چڑھائی کی تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کویت میں دو ماہ سے جاری امن مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ایک بیان میں اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا کہ حوثی باغیوں اور مں حرف صدر علی عبد اللہ صالح کے وفاداروں کی جانب سے جبل جالس پر چڑھائی امن مساعی کو نقصان پہنچانے کا موجب بنے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن کے باغیوں نے لحج گورنری کے شمال میں القبیطہ کے مقام پر واقع جبل جالس پرحملہ کردیا تھا۔ اس موقع پر حکومتی فورسز اور مزاحمت کاروں نے باغیوں کے حملے کا پوری قوت سے جواب دیا جس کے بعد باغیوں کو پسپا ہونا پڑا۔ایک ایسے وقت میں جب باغی ملیشیا جبل جالس پرحملے کررہی تھی کویت میں باغیوں کا ایک نمائندہ وفد یو این امن مندوب ولد الشیخ احمد سے ملاقات بھی جاری رکھے ہوئے تھا۔درایں اثناء یمن میں امن وامان کے قیام کے لیے کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات کو خلینی تعاون کونسل کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔ کونسل نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سلسلے میں جاری امن مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز کویتی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے امن مندوب نے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف الزیانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھی یمنی بحران کے حل کے سلسلے میں جاری مذاکرات اور باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Share: