باکو، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پسٹل کنگ جیتو رائے نے آج یہاں آئی ایس ایس ایف فائرنگ ورلڈ کپ میں تین بار کے اولمپک چمپئن کوریا کے جونگوہ جن کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ جیت کے ساتھ ہی ریو کھیلوں سے پہلے اپنے عزائم کا اشارہ دے دیا۔رائے نے فائنل میں 199.5پوائنٹس سے مردوں کی 10کلومیٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنی جھولی میں ڈالا۔برازیل فیلپے ایلمیڈا و نے 200.0پوائنٹس سے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ کوالیفکیشن میں سب سے اوپر رہنے والے جونگوہ نے ایلمنیشن راؤنڈ میں 178.8پوائنٹس کا اسکور بنا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔رائے نے 580پوائنٹس کے اسکور سے چھٹے مقام سے کوالیفائی کیا۔برازیل کے شوٹر نے ساتویں مقام سے کوالیفائی کیا تھا۔یہ رائے کا چھٹا ورلڈ کپ تمغہ ہے اور اس سال دوسرا ہے۔انہوں نے اس سے پہلے بینکاک میں تمغہ جیتا تھا۔رائے کو آئندہ ریو اولمپکس میں ہندوستان کے تمغے کے ممکنہ امیدواروں میں ایک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔سابق نمبر ایک شوٹر حنا سدھو نے خواتین کی 25کلومیٹر پستول مقابلے کے فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا تھا، وہ کوالیفکیشن مرحلے میں 582پوائنٹس سے پانچویں مقام پر رہی تھیں۔اگست میں ہونے والے ریو اولمپکس سے پہلے باکو میں عالمی کپ آخری ٹورنامنٹ ہے۔