ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جے رام اور پریتھ کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جے رام اور پریتھ کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Sat, 02 Jul 2016 18:25:00  SO Admin   S.O. News Service

کالگیری،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اجے جے رام اور بی سائی پریتھ نے مردسنگل زمرے میں مخالف پر جیت درج کرتے ہوئے 55000ڈالر انعامی رقم کے کینیڈا اوپن گراں پری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی کی۔سب سے سینئر جے رام نے ہم وطن ہرشیل دانی کو 47منٹ تک چلے چیلنج مقابلے میں 21-18 19-21 21-8سے شکست دی۔دو مرتبہ کے ڈچ اوپن فاتح جے رام کا سامنا اب سیمی فائنل میں کوریا کے لی ہن دوم سے ہوگا۔چوتھے ترجیحی پریتھ نے آٹھویں ترجیحی استونیا کے رول مسٹ کو محض 33منٹ میں 21-14 21-16سے شکست دے کر آخری چار میں داخل ہوئے۔اب وہ ساتویں ترجیحی فراسسی برائس لیورڈیج سے بھڑیں گے جنہوں نے ہندوستان کے دوسرے سینئر ایچ ایس پرنے کی مہم کو ختم کیا۔امور نے سخت مشقت کی لیکن وہ لیورڈیج سے 22-20 21-23 18-21سے ہار گئے۔خواتین کے سنگلز زمرے میں روتھوکا شوانی گاڈے اور تنوی لیڈکا چیلنج ختم ہو گیا۔روتھوکا کو بلغاریہ کی چوتھی ترجیحی لنڈا جیچری سے 16-21 12-21سے شکست ملی جبکہ تنوی لیڈ امریکہ کی تیسری ترجیحی ایرس وانگ 16-21 21-15 10-21 سے ہار گئیں۔
دیگر ہندوستانیوں میں سب سے سینئر منو اتری اور بی سمت ریڈی کو مرد ڈبلز مقابلے میں واکوور ملا۔ریو اولمپکس کے لیے جانے والی اس ہندوستانی جوڑی کو کینیڈا کے ٹیڈ چن تائی چین اور چینی تائی پے کے لیاو چاو سیاگ نے واکوور دیا،اب ہندوستانی جوڑی کا سامنا انڈونیشیا کے آندرے ادستیا اور کینیڈا کے ڈونگ ایڈم سے ہوگا۔ریو جانے والی جوالہ گٹا اور اشونی پونپا کی خاتون ڈبلز جوڑی کو بھی واک اوور ملا ہے۔یہ سب سے اوپر ترجیحی جوڑی کو آسٹریلیا کی لینے چو اور کینیڈا کی ریچال ہوڈرچ سے واک اور ملا۔ایک اور خاتون ڈبلز مقابلے میں جاکامپڈی میگھنا اور ایس پوروشا رام کو چینی تائی پے کی ہنگ ی ٹنگ اور ایس یو سیانگ لنگ کی جوڑی سے 21-18 16-21 20-22سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مخ اور اشونی کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو بھی واک اوور ملا ہے، انہیں سویڈن کے نیکو روپونین اور اماڈاہوگسٹروم کی چوتھی ترجیحی جوڑے سے واک اوور ملا۔


Share: