مکہ،30جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں حرمین شریفین کے قریب موجود ہوٹلوں کے کمروں کی قیمت عمرہ اور حج کے دنوں میں ویسے ہی عام کرائے سے زیادہ ہوتی ہے مگر رمضان کے آخری عشرے کے دوران کعبہ کا براہ راست منظر دکھانے والے کمروں کا کرایہ انتہائی بڑھ گئے ہیں۔مسجد الحرام کے بالکل ساتھ موجود ہوٹل میں ایک بکنگ ایجنٹ کے مطابق حرم کی طرف کھڑکی رکھنے والے کمرے کا کرایہ 70ہزار سعودی ریال سے دو لاکھ سعودی ریال تک پہنچ جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی چند مٹھی بھر افراد ہی مسجد الحرام کی جانب کھڑکی رکھنے والے قیام کر سکے ہیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران تمام مخیر حضرات مکہ کا رخ کرتے ہیں تاکہ دنیا ومافیہا کی پریشانیاں پیچھے چھوڑ کر پورے دل کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ اس موقع پر ان افراد کی توجہ کھینچنے کے لئے ہوٹل مالکان بہترین سہولیات، فرنیچر اور تمام ضروریات زندگی کی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں۔ان تمام ہوٹلوں میں موجود کمروں کی بکنگ کا عمل بہت دن پہلے ہی مکمل ہوجاتا ہے۔ ان کمروں میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں مگر ان میں اکثریت خلیجی ممالک کے شہریوں کی ہوتی ہے۔