ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / غریبوں کو ایل پی جی کنکشن مفت، 7-8 قسطوں پر ملے گا چولہا

غریبوں کو ایل پی جی کنکشن مفت، 7-8 قسطوں پر ملے گا چولہا

Sat, 25 Jun 2016 11:48:01  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،24جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)غریبوں کے گھروں تک صاف ایندھن پہنچانے کے لئے شروع کی گئی پردھان منتری اججولا منصوبہ بندی کے ذریعے بہار کے قریب 22لاکھ گھروں میں رسوئی گیس پہنچے گی۔27جون کو اس کاافتتاح شری کرشن میموریل ہال میں وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان کریں گے۔منصوبہ بندی کے تحت بی پی ایل خاندانوں کی خواتین کے نام پر ایل پی جی کنکشن ملے گا۔کنکشن لینے کے لئے سیکورٹی ڈپازت نہیں دیناہو گا۔کنکشن اور پہلی بار گیس فری ملے گی،صرف دو برنر والے چولہے کے لئے 990روپے دینے ہوں گے۔چولہے کی قیمت اگر ایک بار میں دینے کے قابل نہیں ہیں، تو یہ رقم قسطوں میں بھی چکا سکتے ہیں۔قسط کی رقم کیش میں نہیں دینی ہوگی۔گیس کی سبسڈی سے سات آٹھ بار میں کاٹ لی جائے گی۔کنکشن کے لئے تمام گیس ایجنسیوں (دیہی اور شہری)میں درخواستیں لی جا رہی ہیں۔جمعرات کو لوک نائک جے پرکاش بھون میں واقع انڈین آئل کارپوریشن کے آڈیٹوریم میں آل آئل مارکیٹنگ کمپنی کے کوآرڈنیٹر رآر ایس داہیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بہار میں ایل پی جی کی پہنچ صرف 34فیصد گھروں تک ہے، جبکہ قومی اوسط قریب 62فیصد ہے۔آئی او سی کے ایل پی جی سیل کی اسسٹنٹ منیجر روپاسا رانی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے منصوبہ بندی کو بتایا۔آئی او سی (ایل پی جی)کے ڈی جی ایم ارون کمار گپتا نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اب تک 70ہزار افراد کا رجسٹریشن ہو چکا ہے۔لانچنگ کے موقع پر 100صارفین کو کنکشن کے کاغذات سونپے جائیں گے۔پریس کانفرنس میں ہندوستان پٹرولیم کے سینئر منیجر ورون کمار اور بھارت پیٹرولیم کے ٹیریٹری منیجر دلیپ بھی موجود تھے۔


Share: