ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پنجاب میں بی جے پی،اکالی اتحاد جاری رہے گا:پربھات جھا

پنجاب میں بی جے پی،اکالی اتحاد جاری رہے گا:پربھات جھا

Fri, 24 Jun 2016 18:28:11  SO Admin   S.O. News Service

جھابوا؍مدھیہ پردیش،24؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے نائب صدر اور پنجاب میں پارٹی کے انچارج پربھات جھا نے کہا کہ پنجاب میں ان کی پارٹی اور اکالی دل کااتحاد جاری رہے گا اور دونوں پارٹیاں مل کر آئندہ اسمبلی انتخابات لڑیں گی ۔جھا نے کل شام یہاں میڈیا کو بتایاکہ پنجاب میں اکالی دل کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔اکالی دل سے ہمارے اٹوٹ تعلقات ہیں اور عوام نے اس اتحاد کو ایک بارنہیں،بلکہ دو بار حمایت دی ہے۔اس لیے ہم اتحاد کے تحت ہی پنجاب اسمبلی انتخابات میں اتریں گے۔ہم سبھی کارکنان وہاں خوب کام کر رہے ہیں اور2017کے اسمبلی انتخابات میں پنجاب میں اکالی دل اور بی جے پی کی حکومت پھر سے بنے گی ۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تیاریوں کے سوال پربی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی نے دعویٰ کیاکہ اترپردیش کی عوام ایس پی اور بی ایس پی سے تنگ آ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ الہ آباد ہوئی بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اترپردیش کی قابل رحم حالت پروہاں کے لوگوں نے صاف لفظوں میں نہ ایس پی، نہ بی ایس پی، اب صرف بی جے پی کا نعرہ دیا ہے اورمجھے پوری امید ہے کہ بی جے پی اس شمالی ریاست میں حکومت بنائے گی ۔


Share: