نئی دہلی ، 26/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مرکزی حکومت نے 25 دسمبر کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 7 سینئر سکریٹریز کے تبادلے کر دیے ہیں۔ ان تبادلوں میں رچنا شاہ کو ڈی او پی ٹی کا سکریٹری، ارونیش چاؤلا کو وزارتِ خزانہ کے تحت ریونیو کا سکریٹری اور ونیت جوشی کو وزارتِ تعلیم میں اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے ان سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رچنا شاہ کیرالہ کیڈر کی آئی اے ایس افسر ہیں۔ بہار کیڈر کے آئی اے ایس ارونیش چاؤلہ سنسکرت ڈپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ منی پور کیڈر کے آئی اے ایس ونیت جوشی موجودہ وقت میں منی پور کے چیف سکریٹری ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کس افسر کو کس شعبہ میں منتقل کیا گیا ہے:
1. رچنا شاہ کو ڈی او پی ٹی (ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ) کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ابھی وہ کپڑا وزارت میں سکریٹری ہیں۔
2.ارونیش چاؤلہ کو وزارت مالیات کے ریونیو محکمہ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سنجے ملہوترا کی جگہ لیں گے جو حال ہی میں آر بی آئی گورنر بنے ہیں۔ موجودہ وقت میں چاؤلہ فارماسیوٹیکل ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ وہ وزارت سنسکرت کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔
3.ونیت جوشی ابھی منی پور میں چیف سکریٹری ہیں۔ ان کو وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم محکمہ میں سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کے. سنجے مورتی کی جگہ لیں گے۔
4.نیلم شمّی راؤ کو رچنا شاہ کی جگہ کپڑا وزارت میں سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ابھی وہ قومی اقلیتی کمیشن میں سکریٹری کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔
5.سنجے سیٹھی کو حکومت ہند کا سکریٹری اور تنخواہ پر قومی اقلیتی کمیشن کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سیٹھی نے وزارت کپڑا میں سکریٹری کے عہدہ پر تقرری کے بعد نیلم شمّی راؤ کی جگہ لی ہے۔
6.امت اگروال نے کیمیکل و فرٹیلائزر وزارت کے فارماسیوٹیکل محکمہ کے سکریٹری کی شکل میں ارونیش چاؤلہ کی جگہ لی ہے۔ وہ ابھی یو آئی ڈی اے آئی کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔
7.نیرجا شیکھر کو عارضی طور سے پروموشن کر کے حکومت ہند کے سکریٹری عہدہ اور تنخواہ میں پروڈکٹیویٹی کونسل (ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت) کے ڈائریکٹر جنرل کی شکل میں تقرری دی گئی ہے۔ وہ ایس گوپال کرشنن کی جگہ لیں گی جو اب ایس ایس سی (اسٹاف سلیکشن کمیشن) کے چیئرمین ہیں۔