ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مورین کٹے کے پاس رکھی لکڑی کی مورت غائب ہونے کا الزام

بھٹکل کے مورین کٹے کے پاس رکھی لکڑی کی مورت غائب ہونے کا الزام

Thu, 26 Dec 2024 19:05:58  Office Staff   S.O. News Service
بھٹکل کے مورین کٹے کے پاس رکھی لکڑی کی مورت غائب ہونے کا الزام

بھٹکل ، 26 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے نوائط کالونی علاقے میں واقع متنازع مقام مورین کٹے کے پاس رکھی گئی لکڑی کی بنی مورت غائب ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہندو تنظیم سے متعلقہ کارکنان نے ہنگامہ کھڑا کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اس مقام پر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔
    
ہندو لیڈر گووندا نائک اور دیگر لیڈروں نے کا کہنا تھا کہ اپنی مذہبی روایت کے مطابق وہ لوگ بھٹکل اسارکیری علاقے سے ونا دیوی دیوستھان کے پاس رکھی ہوئی ماری دیوی سے متعلقہ چیزیں اور شمس الدین سرکل کے پاس رکھی ہوئی لکڑی کی بنی ہوئی مورت اٹھا کر لائے تھے اور اسے مورین کٹے کے پاس جمع کرکے رکھا گیا تھا ۔ 
    
پھر اس کے بعد جب کارگیدے، ہورلی سال، کڈوین کٹے اور رنگین کٹے سے لوگ ماری دیوی سے متعلقہ چیزیں وینکٹاپور کے سرحدی علاقے تک لے جانے کے لئے مورین کٹے پہنچے تو وہاں پر رکھی گئی دیوی کی مورتی غائب پائی گئی ۔ لکڑی کی مورتی غائب ہونے کی خبر عام ہونے پر ہندو نوجوانوں کا ہجوم اس متنازع مقام پر جمع ہونے لگا تو پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ اس دوران ہندو کارکنان اور کارکنان کے بیچ گرما گرم بحث ہوئی اور تھوڑی دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔

اس کے بعد ہندو تنظیم کے لیڈر گووندا نائک نے بتایا کہ " ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کرتے ہوئے دیوی کی گم شدہ مورت ڈھونڈ نکالنےکا تیقن دیا ہے ، جس کے بعد ماری دیوی سے متعلقہ سامان مورین کٹے سے اٹھا کر وینکٹاپور سرحد تک پہنچایا گیا ہے ۔"


Share: