Wed, 12 Apr 2017 17:36:55SO Admin
فلپائن کی فوج نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ابو سیاف گروپ کے انتہائی اہم لیڈر ابْو رومی کو ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے سربراہ جنرل ایڈوارڈو آنو نے ابو رومی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منگل گیارہ اپریل کو جزیرے بوہول کے ایک گاؤں میں ہونے والی لڑائی میں پانچ دیگر عسکریت پسندوں کے ہمراہ مارا گیا اور اْس کی لاش حکام کے قبضے میں ہے۔
View more
Wed, 12 Apr 2017 17:24:46SO Admin
ایران کے سابق صدر محمد احمدی نڑاد نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ملک کے رہبر اعلیٰ نے اْنھیں انتخابات میں شریک نا ہونے کی تجویز دی تھی، لیکن اس کے باوجود غیر متوقع طور پر بدھ کو احمدی نڑاد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔اگرچہ ملک کے موجودہ صدر حسن روحانی نے آئندہ انتخابات کے لیے تاحال کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں لیکن اْن ک
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:35:25SO Admin
پیشہ ورانہ مقصد کے لیے کرایہ کی کوکھ (سروگیسی)پر پابندی لگانے سے متعلق بل کی جانچ کر رہی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے لوگوں سے تجاویز مدعو کی ہے ۔وہیں اس کمیٹی کی مدت کار بھی راجیہ سبھا چیئرمین نے 11؍جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:24:36SO Admin
توار کو سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے دوران 8 شہریوں کی ہلاکت کی مخالفت میں وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب کی گئی ہڑتال کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی معمولات زندگی درہم برہم ہے۔وہیں، مظاہرین نے شوپیاں میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ایک اور اسکول میں آگ لگا دی ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:17:24SO Admin
جنوبی کشمیر کی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے کانگریس اور این سی کے مشترکہ امیدوار غلام احمد میر نے منگل کو کہا کہ اگر ریاست میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا ،تو وہ اپنا نام واپس لے لیں گے۔میر نے پیر کو اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں انتخابات ملتوی کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:11:16SO Admin
وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری سریندر جین نے پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں زور پکڑرہے بھگوا انقلاب کو زبردستی دبا نا چاہتی ہے۔انہوں نے ریاست میں رام نومی اور ہنومان جینتی کے موقع پر ریاست کے مختلف مقامات پر نکالی گئی ریلی کو بھگوا انقلاب قرار دیا۔جین نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی یہ سرگرمی بنگال کے تاناشاہ اور ظالم حکمران
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:05:12SO Admin
راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، مٹی اور زمین گھوٹالہ کو لے کر لگے الزامات کے بعد بی جے پی لیڈر سشیل مودی نے لالو یادو اور ان کے خاندان پر ایک اور الزام عائد کردیا ہے۔سشیل مودی نے مبینہ طور پر دستاویزی ثبوت جاری کرکے ایک نئی کمپنی اور زمین کے تعلق سے الزام عائد کیا ہے، جس پر لالو یادو کے خاندان کا قبضہ ہوا، اس بار زمین بیئر فیکٹری
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:00:48SO Admin
چکیری تھانہ علاقہ میں پولیس نے جانوروں سے لدے ڈی سی ایم کو چیکنگ کے دوران پکڑلیا ہے، جانوروں کو اناؤ کے سلاٹر ہاؤس لے جایا جا رہا تھا، معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:53:28SO Admin
بیل گاوی ضلع کے بیل ہونگل تعلقہ کے گنی کوپا گاؤں کے رہنے والے بی ایس ایف جوان نے زہر کھا کر پیر کی دیر شب خود کشی کر لی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy