ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوتھ کانگریس نے وزیر اعلیٰ آتشی اور کیجریوال کی مفت اسکیموں کے خلاف شکایت دائر کی

یوتھ کانگریس نے وزیر اعلیٰ آتشی اور کیجریوال کی مفت اسکیموں کے خلاف شکایت دائر کی

Thu, 26 Dec 2024 11:48:01  Office Staff   S.O. News Service

نئی دہلی ، 26/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی میں مفت اسکیموں کے حوالے سے سیاسی تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ دہلی یوتھ کانگریس نے 25 دسمبر کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایک میمورنڈم جمع کرایا۔

دہلی یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اکشے لاکرا نے کہا کہ ہمارے کارکن اور وکیل دوست پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن گئے۔ ہم اروند کیجریوال کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 316,317 یعنی دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کرنے آئے تھے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش میں کانگریس حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے لیے بس کا سفر مفت ہے، اس لیے یہ زمینی سطح پر بھی نظر آرہا ہے، یہ حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت نافذ ہے۔ لیکن یہاں دہلی حکومت کے محکمے کو اروند کیجریوال کے وعدوں کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہم لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

دہلی یوتھ کانگریس کی قانونی ٹیم کی طرف سے معلومات دیتے ہوئے ایڈوکیٹ موہت تنور کہتے ہیں، "ہم نے بی این ایس کی دفعہ 316، 317 کے تحت دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی لوگوں کے کارڈ بنا رہی ہے اور ان کی معلومات لے رہی ہے اور ہم نے ان کے خلاف شکایت کی ہے۔ یہ بغیر کسی اختیار کے ہو رہا ہے۔"

یوتھ کانگریس کے نائب صدر اشد اللہ خان نے کہا کہ ہمارے صدر اور ہم اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ شکایت کرنے آئے تھے۔ ہم نے تمام دستاویزات پولیس کو جمع کرادیئےہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ عام آدمی پارٹی لوگوں کی شناخت اور معلومات کو لے کر کیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہ ایک بڑا سوال ہے۔


Share: