ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بنٹوال میں چھ چور گرفتار۔20لاکھ کا مسروقہ مال برآمد

بنٹوال میں چھ چور گرفتار۔20لاکھ کا مسروقہ مال برآمد

Thu, 23 Jun 2016 14:18:27  SO Admin   S.O. News Service

بنٹوال 23؍جون (ایس او نیوز)بنٹوال تعلقہ کے وٹھلا پولیس اسٹیشن کے افسران نے چھ چوروں کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس علاقے میں گزشتہ ایک سال سے ہونے والی کئی چوری کی وارداتوں کا معاملہ حل کرلیا ہے۔جس میں موٹر گاڑیاں ، سپاری ،سونے کے زیورات، گائے اوربیل چرانے کے معاملات شامل ہیں۔ گرفتار شدہ چوروں کے قبضے سے تقریباً ۲۰ لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کرلیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع جنوبی کینرا کے ایس پی گلاب راؤ بوراسے نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔
گرفتار چوروں کی شناخت بارِک(۳۲سال)، بشیر (۲۵سال)،سیف الدین (۱۹سال) ، اشرف (۱۹ سال)،جابر (۳۶سال) اور زبیر (۲۳سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ان کے قبضے سے چرائی گئی1500کلو گرام سپاریوں کے تھیلے، دو کاریں،ایک پک اپ ٹرک، ایک آٹو رکشہ وغیرہ ضبط کیے گئے۔پولیس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے بشیر پر ضلع بھر میں موٹر گاڑیاں چرانے کے ۱۹ معاملات درج ہیں۔ایسے ہی کئی کیس اس پر منجیشور اور کاسرکوڈ میں بھی درج ہیں۔اس کے علاوہ نابالغ لڑکی کے اغوا اور عصمت کا معاملہ بھی اس پر وٹھلا پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔ اس سے پہلے وہ دیڑھ سال تک جیل میں رہنے کے بعدحال ہی میں رہا ہواتھا۔بقیہ ملزمین بھی اسی طرح کے معاملات میں پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ضلع ایس پی نے چوروں کی اس گرفتاری پر ڈی وائی ایس پی بھاسکر رائے اور سرکل انسپکٹر بیلی اپا ،سب انسپکٹرپرکاش دیواڈیگا اور ان کے اسٹاف کی ستائش کرتے ہوئے اس ٹیم کو دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ایس پی نے بتایا کہ بی سی روڈ پر اپوروا جیویلرس کے یہاں سے اس دوکان کے ملازم ہوُگلی ڈسٹرکٹ کے پنٹو راوت نے 274گرام سونے کے زیورات چوری کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کی تھی، اس کو مغربی بنگال سے گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہو گئی ہے۔اور پانچ لاکھ روپے کے زیورات اس سے بر آمد کرلئے گئے ہیں۔


Share: