ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیشورم دھماکہ ، اب تک پندرہ گرفتار

ملیشورم دھماکہ ، اب تک پندرہ گرفتار

Thu, 16 Jun 2016 10:48:06  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔15؍جون(ایس او نیوز) اڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم) شرتھ چندرا نے بتایاکہ ملیشورم میں بی جے پی دفتر کے روبرو پیش آئے بم دھماکے سے متعلق اب تک پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب گرفتار شدہ ڈینیل پرکاش اس معاملے کا اہم ملزم ہے ،اس نے دہشت گردوں کو دھماکو اشیاء فراہم کئے تھے۔ میکانیکل انجینئر پرکاش گرام پنچایت کا نائب صدر تھا۔ جس کے خلاف کوشش قتل اور اغوا کے معاملات درج ہیں۔ ملیشورم دھماکے میں اس کے ملوث ہونے سے متعلق جنوری کے دوران پولیس کو سراغ ملاتھا، جس کے پیش نظر ترونلویلی جیل سے باڈی وارنٹ کے تحت اسے تحویل میں لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف پولیس پر حملے کا بھی الزام ہے اور وہ سید علی نامی شخص کا ساتھی تھا۔ اور جان نامی شخص سے اس نے آدھا کلوجلاٹین بھی حاصل کیاتھا۔ آٹو موبائل انجینئرنگ کورس کے دوران سید علی سے اس کی ملاقات ہوئی تھی، اور اس کے تعلقات الامہ تنظیم سے تھے۔ اس معاملے پر پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔


Share: