ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں پرائیویٹ بس کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک

بیلتنگڈی میں پرائیویٹ بس کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک

Mon, 16 Dec 2024 16:43:50  Office Staff   S.O. News Service

مینگلور 16 / دسمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی تعلقہ کے دھرمستھلا - سبرامنیا روڈ پر کپینا باگیلو کے مقام پر ایک پرائیویٹ بس کی ٹکر کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہو گیا ۔
    
 مہلوک کی شناخت مادھو اچاریہ (46 سال) کے طور پر کی گئی ہے ، جو پیشے سے بڑھئی تھا ۔ پتہ چلا ہے کہ موٹر بائک پر کسی کام پر جانے کے دوران سپتاگیری کامپلیکس کے قریب آندھرا پردیش کے  آئپّا زائرین کو سبرامنیا لے جانے والی پرائیویٹ بس نے اس کی بائک کو ٹکر ماری اور مادھو اچاریہ بس کے پہیوں میں دب کر زخمی ہوگیا ۔ اس کو جب علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
    
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔


Share: