ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گولیوں سے بھری پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار

گولیوں سے بھری پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار

Thu, 23 Jun 2016 14:13:47  SO Admin   S.O. News Service

اڈپی 23؍جون (ایس او نیوز)ڈسٹرکٹ کرائم انویسٹی گیشن بیوریو کے افسران نے راگھویندرا کانچن نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو چھ زندہ گولیوں کے ساتھ ایک پستول لئے ادھر اُدھر گھوم رہا تھا۔بھوجنگا پارک کے پاس پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے ضبط پستول کی قیمت کا اندازہ 75ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
ڈی سی آئی بی اسسٹنٹ سب انسپکٹر روزاریو ڈیسوزا اور ان کے اسٹاف نے ڈی وائی ایس پی مسٹر اسی جی کمار سوامی کی نگرانی میں یہ کارروائی انجام دی۔
 


Share: