ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی ٹی روی کے خلاف منگلورو میں احتجاج، بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش، آئیوان ڈیسوزا سمیت کئی کارکن گرفتار

سی ٹی روی کے خلاف منگلورو میں احتجاج، بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش، آئیوان ڈیسوزا سمیت کئی کارکن گرفتار

Sun, 22 Dec 2024 19:36:21  Office Staff   S.O. News Service
سی ٹی روی کے خلاف منگلورو میں احتجاج، بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش، آئیوان ڈیسوزا سمیت کئی کارکن گرفتار

منگلورو، 22/دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال  لکشمی ہیبالکر کے خلاف انتہائی ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے والے بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی کو گرفتار کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا، مگرخواتین و ا طفال کی وزیر کے خلاف مبینہ نازیبا کلمات ادا کرنے پرریاست کے مختلف علاقوں میں سخت احتجاج کیا گیا اور سی ٹی روی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ہفتے کے روز ایک طرف مینگلور میں بی جے پی دفتر کے قریب سی ٹی روی کی مذمت میں دھرنا دیا گیا۔ اسی طرح بیلگاوی اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی دھرنے دئے گئے۔

مینگلور میں احتجاج کے دوران این ایس یو آئی اور دکشن کنڑا ضلع کمیٹی کے اراکین نے بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ مگر پولیس نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے این ایس یو آئی کے رہنما آئیوان ڈیسوزا اور سہان الوا سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اسی طرح کوڈیل بیل میں واقع بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے کارکنان کو  بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔


Share: