ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور بیچ حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی تیاری؛ سمندر کنارے لگائی جارہی ہیں رسیاں

بھٹکل: مرڈیشور بیچ حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی تیاری؛ سمندر کنارے لگائی جارہی ہیں رسیاں

Thu, 26 Dec 2024 00:11:58  IG Bhatkali   S O News
بھٹکل: مرڈیشور بیچ حفاظتی اقدامات کے ساتھ  دوبارہ کھولنے کی تیاری؛ سمندر کنارے لگائی جارہی ہیں رسیاں

بھٹکل 25/ڈسمبر (ایس او نیوز): مرڈیشوربیچ جو کہ 10 دسمبر کو کولار کے مُلباگل کے چار طلباء کے ڈوب جانے کے بعد سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا، اب دوبارہ کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر، سیفٹی ڈیوائیڈر رسیاں ساحل کے ساتھ لگائی جا رہی ہیں تاکہ سیاحوں کو مقررہ حدود سے باہر جانے سے روکا جا سکے۔ اضافی حفاظتی پروٹوکول پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور توقع ہے کہ ساحل سمندر کل جمعرات کو سیاحت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 10 دسمبرکو پیش آنے والے چار طالبات کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آنے کے بعد اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے مرڈیشور بیچ پر سیاحتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی تھی، جس کے باعث یہاں آنے والے سیاح مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ رہے تھے۔

اب کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے پیش نظر، ریاست کرناٹک سمیت ملک بھر سے ہزاروں سیاح مرڈیشورآنے کی توقع ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بیچ پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

murdeshwar-beach-2-1.jpg


Share: