ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : بیٹی پر کیس داخل کرنے کی دھمکی دےکر نقلی پولیس آفیسر نے رکشہ والے کو لوٹا

سرسی : بیٹی پر کیس داخل کرنے کی دھمکی دےکر نقلی پولیس آفیسر نے رکشہ والے کو لوٹا

Wed, 18 Dec 2024 11:52:08  Office Staff   S.O. News Service

سرسی، 18 / دسمبر (ایس او نیوز) آن لائن دھوکہ کے ایک معاملے میں نقلی پولیس آفیسر نے بیٹی پر کیس داخل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے معمولی رکشہ ڈرائیور سے 10 ہزار روپے لوٹ لیے ۔
    
دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد شہر کے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرنے والے شخص کا نام ناگراج پٹگار بتایا جاتا ہے جو پیشہ سے رکشہ ڈرائیور ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ کسی اجنبی شخص نے کرائم برانچ کے پولیس آفیسر کے روپ میں اسے فون کرکے اس کی بیٹی کسی جرم میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس پر کیس درج کرنے کی بات کہی ۔ اس معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے 30 ہزار روپے کی مانگ رکھی ۔ پھر اس نقلی پولیس آفیسر نے 10 ہزار روپوں پر معاملہ ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کی ۔ اس طرح ناگراج نے فون پے کےذریعے دس ہزار روپے اس اجنبی شخص کو ادا کیے ۔ 
    
اس کے بعد اسے دھوکہ دہی کا احساس ہوا تو اس نے پولیس کے پاس انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 
 


Share: