ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی انتخابات: کانگریس کی 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

دہلی انتخابات: کانگریس کی 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

Wed, 25 Dec 2024 11:26:11  Office Staff   S.O. News Service

 نئی دہلی  ، 25/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 26 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے اب تک 47 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور مزید ناموں کا اعلان جلد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

کانگریس نے اپنی دوسری فہرست میں ریٹھالہ سے سوشانت مشرا، منگول پوری  سےہنومان چوہان، شکور بستی سے ستیش لوتھرا، تری نگر سے ستیندر شرما، مٹیا محل سے عاصم احمد خان، موتی نگر سے راجیندر نامدھاری، مادی پور سے جے پی پنوار کو نامزد کیا ہے۔ راجوری گارڈن سے دھرم پال چندیلا، اتم نگر سے مکیش شرما، مٹیالا سے رگھوندر شوکین، بجواسن سے دیویندرسہراوت، دہلی کینٹ سے پردیپ کمار اور راجندر نگر سے ونیت یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اسی طرح کانگریس نے جنگپورہ سے فرہاد سوری، مالویہ نگر سے جتیندر کمار کوچر، مہرولی سے پشپا سنگھ، دیولی سے ایس سی راجیش چوہان، سنگم سے وہار سے ہرش چودھری، ترلوک پوری سے امردیپ، کونڈلی سے اکشے کمار، لکشمی نگر سے سمیت شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ کرشنا نگر سے گروچرن سنگھ راجو، سیما پوری ایس سی سے راجیش للوتھیا، بابر پور سے حاجی محمد اشراق خان،گوکل پور سے پرمود کمار جینت اور ڈاکٹر پی کےمشرا کو کراول نگر سے اتارا گیا ہے۔

اس سے قبل کانگریس نے اپنی فہرست میں کل 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں پارٹی نے نریلا سے ارونا کماری، چھتر پور سے راجندر تنور، براڑی سے منگیش تیاگی، آدرش نگر سے شیونک سنگھل، بادلی سے دیویندر یادو، سلطان پور ماجرا سے جئے کشن، ناگلوئی جاٹ سے روہت چودھری، شالیمار باغ  سےپروین جین کو میدان میں اتارا ہے، راگنی نائک کو وزیر پور سے اور انل بھاردواج کو  صدر بازار سے، چاندنی چوک سے مودت اگروال، بلی مارن سے ہارون یوسف، تلک نگر سے پی ایس باوا کو ٹکٹ دیا گیا۔اس سے قبل کانگریس نے اپنی فہرست میں کل 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں پارٹی نے نریلا سے ارونا کماری، چھتر پور سے راجندر تنور، براڑی سے منگیش تیاگی، آدرش نگر سے شیونک سنگھل، بادلی سے دیویندر یادو، سلطان پور ماجرا سے جئے کشن، ناگلوئی جاٹ سے روہت چودھری، شالیمار باغ  سےپروین جین کو میدان میں اتارا ہے، راگنی نائک کو وزیر پور سے اور انل بھاردواج کو  صدر بازار سے، چاندنی چوک سے مودت اگروال، بلی مارن سے ہارون یوسف، تلک نگر سے پی ایس باوا کو ٹکٹ دیا گیا۔

ان کے علاوہ کانگریس نے دوارکا سے آدرش شاستری، نئی دہلی سے سندیپ دکشت، کستوربا نگر سے ابھیشیک دت، چھتر پور سے راجندر تنور، امبیڈکر نگر سے جئے پرکاش، گریٹر کیلاش سے گروت سنگھوی، پٹپر گنج سے انل کمار،  سیلم پور سے عبدالرحمان کو اور مصطفی آباد سے علی مہدی کو الیکشن میں اتارا گیا۔


Share: