ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی - کمٹہ ہائی وے : کچھوے کی رفتار سے چل رہا ہے تعمیراتی کام - درپیش مسائل سے عوام پریشان

سرسی - کمٹہ ہائی وے : کچھوے کی رفتار سے چل رہا ہے تعمیراتی کام - درپیش مسائل سے عوام پریشان

Wed, 25 Dec 2024 17:00:09  Office Staff   S.O. News Service

سرسی ،25 / دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ اتر کنڑا کے دوسرے تعلقہ جات کو ساحلی علاقے  سے جوڑنے والے سرسی - کمٹہ نیشنل ہائی وے 766E کو توسیعی اور تعمیراتی کام کے لئے بند رکھا گیا ہے   جس سے عوام کے لئے انتہائی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ اس پر مزید تشویش اس بات سے ہونے لگی ہے کہ تعمیراتی کام کی تکمیل مقررہ وقت وقت پر ہوتی نظر نہیں کیونکہ یہ کام  کچھوے کی طرح انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے ۔
    
ملناڈو اور شمالی کرناٹکا کے دیگر اضلاع کے علاوہ ساحلی کرناٹکا کے اضلاع کو شمالی کرناٹکا سے جوڑنے والے اس ہائی وے پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے بے شمار مسائل درپیش ہیں ۔ اسی طرح ہاویری اسٹیٹ ہائی وے کو کمٹہ تک نیشنل ہائی وے میں تبدیل کرنے کا کام چل رہا ہے ۔ اس نیشنل ہائی وے کو بیلے کیری میں زیر تعمیر بھاری تجارتی بندرگاہ سے جوڑنے والی سڑک کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ 
    
سرسی - کمٹہ ہائی وے پر جو فور لین توسیعی کام چل رہا ہے، اس کے تحت چھوٹے بڑے 9 پُل از سر نو تعمیر ہونا ہے ۔ چار پرانے پل توڑ دئے گئے ہیں ۔ ان حالات میں ایک بڑا سوال یہ کھڑا ہوگیا ہے کہ مانسون کا اگلا موسم آنے تک کیا یہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں ختم ہو سکے گا؟ اگر نہیں تو پھر برسات کے موسم میں کام پورا کرنا مشکل ہوگا اور پھر یہ سلسلہ اگلے سال تک جاری رہے گا اور عوام کو موجودہ مسائل سے چھٹکارا نہیں مل سکے گا۔


Share: