Tue, 29 Nov 2016 22:05:42SO Admin
پنجاب کے جلال آباد میں بینک سے کیش نکلوانے آئے ایک کسان کی لائن میں کھڑے رہنے کے وقت ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جلال آباد کے اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ میں پیش آیا ہے۔میت کے رشتہ داروں نے بینک والوں پر انتظام میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایاہے۔پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کا اسمبلی حلقہ جلال آباد آئے دن موضوع بحث رہتاہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 21:54:47SO Admin
نابھا جیل حملے کے سرغنہ پرمندر سنگھ عرف پیندا کے دو قریبی ساتھیوں کو یہاں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ شہر میں موجود ان کے ٹھکانے پر ہی حملے کی سازش رچی گئی تھی۔ایس ایس پی سدانند داتے نے بتایا کہ پیندا کے دوست سنیل اروڑہ کی بیوی گیتا اروڑہ اور ایک دوسرے ساتھی آدتیہ مہرا کو کل یہاں سے گرفتار کیا گیا، وہ شہر کے رائے پور علاقے میں سنیل کے ساتھ ایک کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا،بہر حال، اروڑہ
View more
Tue, 29 Nov 2016 21:40:17SO Admin
نوٹ بند ی کے بعد شمالی مغربی دہلی کے جہانگیر پور ی علاقے میں دیسی شراب بیچنے والی کنچن (فرضی نام)کے کانوں میں ایک آواز سنائی دی،کیا کروں پیسے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے، پورا ایک کروڑ ہے۔یہ سب کنچن کے پاس رہنے والا ٹیٹو کباڑی بول رہا تھا،
View more
Tue, 29 Nov 2016 21:23:55SO Admin
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ 8/نومبر سے 31/دسمبر کے درمیان اپنے بینک اکاؤنٹس کے لین دین کی تفصیلات یکم نومبر 2017تک بی جے پی صدر امت شاہ کو سونپ دیں۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 21:08:55SO Admin
دہلی میں فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورتحال کے درمیان مرکزی حکومت نے آج بتایا کہ ایسی کوئی فیصلہ کن تحقیق دستیاب نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں دھان کی پرالی جلانے سے دہلی میں ہوا کا معیار متاثر ہوتا ہے۔تاہم مرکزی حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں پرالی جلانے پر پابندی ہے۔ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر انل مادھو دوے نے
View more
Tue, 29 Nov 2016 20:56:08SO Admin
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 75طالبات کو شریمتی اُرمیلا متّل ٹرسٹ اسکالرشپ سے سرفرازکیاگیا جسے ٹرسٹ کے چئیرمین اوراے ایم یو کے سابق طالبِ علم مسٹر سی ڈی متّل نے ذاکر حسین انجینئرنگ کالج کے کانفرنس ہال میں منعقد ایک تقریب کے دوران پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر سی ڈی متّل نے کہا کہ متحدہ کوششوں سے ہی خواتین کو سماج میں برابر کا حق دلایا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 20:27:50SO Admin
سوچھ بھارت مشن کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوشل ورک شعبہ میں ایک ڈرائنگ مقابلے کاانعقادکیاگیاجس میں مہمانِ خصوصی اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی (ویٹرن) کی اہلیہ بیگم فرزانہ علی اور دیگر مہمانان نے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔بیگم فرزانہ علی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صفائی پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مشن کو اگر تعلیم سے جوڑ دیا جائے تو لوگوں
View more
Tue, 29 Nov 2016 20:09:47SO Admin
نریندر مودی حکومت کے نوٹ بند ی کے فیصلے کا کڑوی دوا سے موازنہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قریبی مانے جانے والے یوگا گروبابا رام دیو نے آج دعوی کیا کہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے اقدامات کاملک کی معیشت پر آنے والے دنوں میں اچھا اثر ہوگا۔رام دیو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ نوٹ بند ی سے گرچہ عام لوگوں کو فی الحال کچھ تکلیفیں ہو رہی ہیں،لیکن یہ تھوڑے ہی دنوں کی بات ہے،
View more